حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پھاٹک بم دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں میں ابتدائی علاج معالجے کیلئے کیش رقم تقسیم Home / پاکستان /

پھاٹک بم دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں میں ابتدائی علاج معالجے کیلئے کیش رقم تقسیم

ایڈیٹر - 04/07/2025
پھاٹک بم دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں میں ابتدائی علاج معالجے کیلئے کیش رقم تقسیم

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان کی خصوصی ہدایت پر بدھ کے روز پھاٹک بم دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طور پر کیش رقم حوالہ کیا گیا جسکا مقصد ابتدائی علاج معالجے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں بہتر علاج معالجے میں کسی قسم کی کوئی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ مزید برآں ائی۔جی خیبرپختونخوا کے ہدایت پر ویلفئیر برانچ سے بھی جلد ہی پراپر معاوضے کے فنڈ ریلیز ہو جائیگا جس سے یقیناً انکا علاج معالجہ بہتر انداز میں مکمل  ہو جائیگا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک فیملی کی مانند ہے جسکا غم درد ایک ہوتا ہے۔ زخمیوں کی بہتر علاج معالجے میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوگی۔ تمام زخمی اہلکارز صرف ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں اخراجات کا فکر نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر ضلعی پولیس جوانوں نے ہر قسم حالات کا جرات مندی سے مقابلہ کیا ہےاور انشاء اللہ ائندہ بھی اپنے پشاورانہ فرائض عوامی توقعات کی عین مطابق ادا کرتے رہینگے۔ غم کی اس گھڑی میں پورا پولیس ڈیپارٹمنٹ اپنے شہید اور زخمی بھائیوں کیساتھ برابر شریک ہے کوئی بھی اپنے اپ کو اکیلا نہ سمجھے۔