باجوڑ دھماکے کی ایف آئی ار تھانا سی ٹی ڈی میں درج کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اے سی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہے تھے،اطلاع موصول ہوئی کہ کہ اے سی اور دیگر پر حملہ ہوا،واقعہ میں اے سی سمیت5 افراد شہید ہوئے جبکہ 17 زخمی ہوئے،ایف آئی ار کا متن۔ باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے ہیں۔ جائے وقوعہ سے آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔داعش کے میڈیا ادارے اعماق نیوز ایجنسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔تحریک طالبان پاکستان سے منسلک اکاؤنٹس نے بھی حملے میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ واقعہ میں داعش اور ٹی ٹی پی کے ممکنہ گٹھ جوڑ یا کریڈٹ کی دوڑ کا خدشہ ظاہر ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق واقعہ میں ملوث سات مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی ہیں۔