حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر خار کا شہید تحصیلدار کے گھر تعزیتی دورہ Home / پاکستان /

ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر خار کا شہید تحصیلدار کے گھر تعزیتی دورہ

ایڈیٹر - 03/07/2025
ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر خار کا شہید تحصیلدار  کے گھر تعزیتی دورہ

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی کے ہمراہ گزشتہ روز بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے تحصیلدار عبدالوکیل کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔


ڈپٹی کمشنر نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اس غم کی گھڑی میں شہیدا کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔


ڈپٹی کمشنر نے شہداء کے بلند درجات، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی