حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑمیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ Home / پاکستان /

باجوڑمیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ایڈیٹر - 03/07/2025
باجوڑمیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام باجوڑ میں جاری بدامنی اور گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے خار چوک تک ریلی نکالی 


تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی باجوڑ کے زیر اہتمام قبائلی ضلع باجوڑ میں طویل عرصے سے جاری بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ وغیرہ کے خلاف باجوڑ پریس کلب تا خار چوک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ خار چوک میں ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کی۔

 احتجاجی جلسے سے امیر جماعت اسلامی صاحبزادہ ہارون رشید ، مولانا وحید گل ، حاجی سردار خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری صدیق اکبر جان ، جماعت اسلامی یوتھ کے مولانا ثناء اللہ اور دیگر نے خطاب کیا۔ صاحبزادہ ہارون رشید نے کہا کہ گزشتہ روز رات کے وقت ہمارے گھروں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے عوام کو شدید تکلیف پہنچا ، اسی طرح اس بدامنی کے لہر میں گزشتہ روز ہی پھاٹک میں اے سی ناوگئی کے گاڑی پر دھماکہ ہوا جس میں پانچ قیمتی جانیں چلی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی حکمرانوں کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے ہاتھ ہمارے خون سے رنگے ہوئے ہیں ، قبائلی علاقوں میں یہ کھیل ختم کردیا جائے ہم ان جنگوں سے بہت تنگ آچکے ہیں