باجوڑھماکہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی شدید الفاظ میں مذمت۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعلیٰ کا دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصلیدار سمیت پانچ افراد کی شہادت پر اظہار افسوس۔
وزیر اعلیٰ کا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔
شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا۔
وزیر اعلیٰ کی دھماکے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے باجوڑ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت۔
وزیر اعلیٰ کا دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔
سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، علی امین گنڈاپور
عوام کی خدمت اور حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وزیر اعلی کے پی
اس طرح کے بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے، علی امین گنڈاپور
عوام، حکومت اور ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، وزیر اعلی کے پی کے