حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شہداء کی نمازِ جنازے پولیس لائن باجوڑ میں پوری سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئیں Home / پاکستان /

شہداء کی نمازِ جنازے پولیس لائن باجوڑ میں پوری سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئیں

ایڈیٹر - 02/07/2025
شہداء کی نمازِ جنازے پولیس لائن باجوڑ میں پوری سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئیں

باجوڑ:- شہداء کی نمازِ جنازے پولیس لائن باجوڑ میں پوری سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئیں۔

نمازِ جنازہ میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس برگیڈئیر سعد محمد، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر باجوڑ وقاص رفیق، سول ایڈمینسٹریشن کی افسران، پولیس افسران، سیاسی و علاقائی عمائیدین، شہداء کے لواحقین اور دیگر مختلف مکاتب فکر کی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہداء کی میتیں پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے ہمراہ آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں جہاں پر شہداء کی تدفین انکے آبائی علاقوں میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج دوپہر کے وقت اسسٹنٹ کمشنر نواگئی کے گاڑی کو شرپسند عناصر نے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں AC نواگئی، تحصیلدار نواگئی ،دو پولیس اہلکار اور ایک سول اہلکارموقع پر شہید ہوئیں جبکہ 5 پولیس اہلکاروسمیت ٹوٹل 17 افراد زخمی ہیں۔