حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں پر عدالت کا ایکشن، ایس ایس پی آپریشن طلب Home / پاکستان /

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں پر عدالت کا ایکشن، ایس ایس پی آپریشن طلب

ایڈیٹر - 22/09/2026
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں پر عدالت کا ایکشن، ایس ایس پی آپریشن طلب

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں احتجاج اور لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مبینہ کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور ہراساں کیے جانے کے معاملے نے عدالتی رخ اختیار کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما ملک عامر اور دیگر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے ایس ایس پی آپریشن کو 24 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جہاں درخواست گزاروں کی جانب سے پولیس کارروائیوں پر اعتراضات اٹھائے گئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور شہریوں کی نجی زندگی اور گھروں کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد پولیس کے حکام کو غیر قانونی چھاپوں اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔

عدالت نے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو 24 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔