حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسلام آباد۔ لانگ مارچ روکنے کے لئے 65 ہزار اہلکار تعینات Home / پاکستان /

اسلام آباد۔ لانگ مارچ روکنے کے لئے 65 ہزار اہلکار تعینات

ایڈیٹر - 22/09/2026
اسلام آباد۔ لانگ مارچ روکنے کے لئے 65 ہزار اہلکار تعینات

اسلام آباد ۔ پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں سیکیورٹی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں شہروں میں اضافی نفری پہنچنا شروع ہوگئی جبکہ اہم شاہراہوں پر کنٹینرز بھی کھڑے کئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 22 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔ اسلام آباد سیکیورٹی ڈویژن کی نگرانی 8 ڈی آئی جی، 10 ایس ایس پی اور 140 ایس پی کریں گے۔ اس کے علاوہ 58 ایس پی اوز اور 246 انسپکٹرز بھی سیکیورٹی میں تعینات پولیس فورس کی سپورٹ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جڑواں شہر راولپنڈی میں 13 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والے اہم ضلع اٹک میں 30 ہزار اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح پنجاب کے مختلف اضلاع سے اضافی نفری اسلام آباد، اٹک اور راولپنڈی منتقل ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ممکنہ آمد و رفت روکنے کے لیے راولپنڈی میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔