حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا سے اسلام آباد جانے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم شاہراہیں کھول دی گئیں Home / پاکستان /

خیبرپختونخوا سے اسلام آباد جانے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم شاہراہیں کھول دی گئیں

ایڈیٹر - 22/09/2026
خیبرپختونخوا سے اسلام آباد جانے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم شاہراہیں کھول دی گئیں

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا سے وفاقی دارالحکومت آنے والے مسافروں کے لیے اہم پیش رفت سامنے آگئی، موٹروے ایم-1 اور ایم-16 سوات ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم-1 کو کرنل شیر خان انٹرچینج سے آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے درمیان اس اہم شاہراہ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلنے لگی ہے۔

حکام کے مطابق ایم-16 سوات ایکسپریس وے بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، یوں دونوں شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور موٹروے پر گاڑی چلاتے وقت خصوصی احتیاط برتیں۔

حکام نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ دوران سفر رفتار کا خیال رکھیں اور شاہراہوں پر موجود ٹریفک ہدایات کی پابندی کریں۔