حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، نئی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے Home / پاکستان /

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، نئی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

ایڈیٹر - 21/09/2026
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، نئی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں تک بھی پہنچ گئے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر کم ہوئی، جس کے بعد عالمی سطح پر نئی قیمت 4350 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

عالمی نرخوں میں کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت نیچے آگئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2315 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 236 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 66.22 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی، جبکہ پاکستان میں فی تولہ چاندی 7100 روپے اور 10 گرام چاندی 6087 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

یوں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔