حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چارسدہ میں مکان کے تنازع پر خونی تصادم، بھائیوں کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق۔ Home / پاکستان /

چارسدہ میں مکان کے تنازع پر خونی تصادم، بھائیوں کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق۔

ایڈیٹر - 21/09/2026
چارسدہ میں مکان کے تنازع پر خونی تصادم، بھائیوں کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق۔

چارسدہ کے علاقے تھانہ پڑانگ کی حدود میں جائیداد کے دیرینہ تنازع پر سگے بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے ہی ایک بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دوسرا بھائی اور بہن شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں واقع گاؤں 'معروف خیل' میں پیش آیا، جہاں مکان کی ملکیت کے تنازع پر بھائیوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ بات بڑھنے پر ملزمان نے اشتعال میں آکر اپنے ہی بہن بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ظہور جان ولد رویدار موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے بھائی ابن امین اور بہن مسمات (ش) گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پڑانگ پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقتول کی لاش اور دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اور خالی خول اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کو جلد ہی قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔