حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وفاقی حکومت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر کی حد ختم کر دی۔ Home / پاکستان /

وفاقی حکومت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر کی حد ختم کر دی۔

ایڈیٹر - 20/09/2026
وفاقی حکومت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر کی حد ختم کر دی۔

پیٹرول ریلیف اسکیم میں بڑی تبدیلیاں؛ ایک ٹوکن پر 5 لیٹر کی حد ختم، رجسٹریشن میسج بالکل مفت کرنے کا اعلان

اسلام آباد، 20 ستمبر 2026ء: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں کے بوجھ تلے دبی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے "پیٹرول ریلیف اسکیم" کے طریقہ کار میں اہم ترین تزویراتی تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی سابقہ حد کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے تاکہ صارفین بلا تعطل اپنی ضرورت کے مطابق سستا ایندھن حاصل کر سکیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت اب 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والے موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشہ مالکان کو ہفتے میں 500 روپے کی براہِ راست رعایت فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے طلبہ اور دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے رجسٹریشن کے لیے بھیجے جانے والے میسج کو بالکل مفت کر دیا ہے۔ وفاتی وزیر نے بتایا کہ اسکیم میں یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں اہل ہوں گی، جس میں 20 سال پرانی بائیکس اور چنگ چی رکشوں کو بھی شامل کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 6 لاکھ 55 ہزار 67 شہری اس فیول اسکیم سے فائدہ اٹھا کر رعایت حاصل کر چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 14 لاکھ 93 ہزار 848 شہروں میں فیول ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں۔ اسکیم کے دائرہ کار میں 91.6 فیصد رجسٹریشن 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کا تناسب 8.4 فیصد ہے۔ وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے اپنی ذاتی معلومات کسی غیر متعلقہ شخص سے شیئر نہ کریں۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق، صارفین کو ہفتہ وار ایک ٹوکن جاری کیا جائے گا جبکہ 800 سی سی کار مالکان کے لیے پرانا طریقہ کار برقرار رہے گا جہاں وہ ہر دس روز میں 10 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت حاصل کر سکیں گے۔