حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اہم وضاحت جاری کردی۔
مرکزی بینک کے مطابق ملک میں کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو بند کرنے یا اس کی جگہ نیا نوٹ متعارف کرانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کے لیے آخری تاریخ مقرر کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔
مرکزی بینک نے شہریوں کو ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کرنے اور کرنسی نوٹ سے متعلق کسی بھی اہم اعلان کے لیے صرف اسٹیٹ بینک کے سرکاری ذرائع سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔