حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صوابی میں پولیس افسر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ، سب انسپکٹر قمر زمان خان جاں بحق Home / پاکستان /

صوابی میں پولیس افسر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ، سب انسپکٹر قمر زمان خان جاں بحق

ایڈیٹر - 17/09/2026
صوابی میں پولیس افسر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ، سب انسپکٹر قمر زمان خان جاں بحق

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر قمر زمان خان کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کالو خان کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے سب انسپکٹر قمر زمان خان کے حجرے کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر قمر زمان خان شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔

پولیس نے مقتول سب انسپکٹر کی لاش ضروری کارروائی کے لیے کالو خان ہسپتال منتقل کردی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی، تاہم تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔