حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، پشاور سے مبینہ بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار Home / پاکستان /

انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، پشاور سے مبینہ بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار

ایڈیٹر - 17/09/2026
انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، پشاور سے مبینہ بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے مبینہ طور پر بدنام زمانہ انسانی اسمگلر اور ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر چارسدہ روڈ پشاور میں کارروائی کی، جس کے دوران سوڑی زئی پایان کے رہائشی فیروز خان ولد امیر محمد کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پر شکایت کنندہ آصف خان سے مبینہ طور پر 9,000 امریکی ڈالر، 3,500 امریکی ڈالر اور 400,000 روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر آصف خان کو روس کے راستے بیلاروس اور پولینڈ کے زمینی راستے سے جرمنی پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔