حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور میں پولیس چوکی کے باہر دھماکا، اے ایس آئی شدید زخمی Home / پاکستان /

پشاور میں پولیس چوکی کے باہر دھماکا، اے ایس آئی شدید زخمی

ایڈیٹر - 16/09/2026
پشاور میں پولیس چوکی کے باہر دھماکا، اے ایس آئی شدید زخمی

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): کوہاٹ روڈ پر سرہ خاورہ کے علاقے میں پولیس چوکی کے باہر دھماکے کے نتیجے میں چوکی کی بیرونی دیوار کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا چوکی کے قریب نصب کیے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھا کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر خان شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں چوکی کے باہر نصب کیے گئے آئی ای ڈی کو دھماکے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث عناصر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

حکام نے دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی شروع کردیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔