حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بڑی کمی، 9 ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت Home / پاکستان /

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بڑی کمی، 9 ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت

ایڈیٹر - 15/09/2026
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بڑی کمی، 9 ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی سطح پر نقل و حرکت سے متعلق تازہ درجہ بندی میں پاکستان 183ویں نمبر پر آگیا ہے، جبکہ پاکستانی شہری 2026 میں دنیا کے 9 ممالک کا سفر بغیر پیشگی ویزا کے کرسکتے ہیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کا موبیلٹی اسکور 42 ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستانی شہری 42 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔ اس مجموعی اسکور میں ویزا فری داخلے کے علاوہ ویزا آن ارائیول اور الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کے ذریعے دستیاب سفری سہولتیں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو 9 ممالک میں براہ راست ویزا فری داخلے کی اجازت حاصل ہے، جبکہ 29 ممالک میں پہنچنے کے بعد ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مزید 4 مقامات کے لیے سفر سے قبل الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن حاصل کرنا ضروری ہے۔

پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فری قرار دیے گئے 9 ممالک میں بارباڈوس، ڈومینیکا، دی گیمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور وانواتو شامل ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ویزا فری، ویزا آن ارائیول اور الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن تین الگ الگ سفری سہولتیں ہیں۔ ویزا فری سفر میں مسافر کو روانگی سے قبل ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوتی، جبکہ ویزا آن ارائیول کی صورت میں منزل پر پہنچنے کے بعد ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کے تحت مسافر کو سفر شروع کرنے سے پہلے آن لائن اجازت حاصل کرنا پڑتی ہے۔ یہ سہولت روایتی ویزا کے مقابلے میں نسبتاً آسان ہوسکتی ہے، تاہم اسے ویزا فری سفر تصور نہیں کیا جاتا اور ملک میں داخلے کا حتمی فیصلہ متعلقہ امیگریشن حکام ہی کرتے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو 156 مقامات کے سفر کے لیے روانگی سے قبل ویزا حاصل کرنا پڑتا ہ