حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پیٹرول بحران کا اثر، خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ Home / پاکستان /

پیٹرول بحران کا اثر، خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ

ایڈیٹر - 15/09/2026
پیٹرول بحران کا اثر، خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا میں جاری پیٹرولیم بحران کے باعث صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کی ہدایت پر نئے شیڈول سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں میں ہفتے کے باقی 5 دن معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی، جبکہ 2 روزہ تعطیل کا یہ انتظام ابتدائی طور پر 2 ماہ تک نافذ رہے گا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اضافی تعطیلات کا فیصلہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور ایندھن کے بحران کے دوران اخراجات اور ایندھن کی کھپت کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی روزانہ آمدورفت سے پیدا ہونے والی مشکلات میں بھی کمی لانے کی کوشش کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئے شیڈول پر خیبرپختونخوا کے تمام متعلقہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکساں طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔