حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے حلقے میں ٹی ایم اے ملازمین گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوگئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلسل 6 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔
ملازمین نے کہا کہ طویل عرصے سے تنخواہوں کی بندش نے ان کے لیے سنگین معاشی مشکلات پیدا کردی ہیں، جبکہ کئی خاندان بنیادی ضروریات پوری کرنے سے بھی قاصر ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ 6 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں تاکہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو درپیش مالی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے اور انہیں فاقہ کشی کی صورتحال سے بچایا جاسکے۔