حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ، جے یو آئی کے مقامی امیر ملک زاعلی رحمان فائرنگ سے جاں بحق Home / پاکستان /

بنوں میں ٹارگٹ کلنگ، جے یو آئی کے مقامی امیر ملک زاعلی رحمان فائرنگ سے جاں بحق

ایڈیٹر - 15/09/2026
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ، جے یو آئی کے مقامی امیر ملک زاعلی رحمان فائرنگ سے جاں بحق

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما اور سب ڈویژن وزیر دریوبہ کے امیر ملک زاعلی رحمان کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سب ڈویژن وزیر کے علاقے دریوبہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ملک زاعلی رحمان کو نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

واردات کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حملے میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔