حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لبنانی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے، اہم ملاقاتوں اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت متوقع Home / پاکستان /

لبنانی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے، اہم ملاقاتوں اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت متوقع

ایڈیٹر - 14/09/2026
لبنانی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے، اہم ملاقاتوں اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت متوقع

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

لبنانی وزیر داخلہ کی اسلام آباد آمد پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد بھی موجود تھے۔

پاکستان میں قیام کے دوران احمد الحجار کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں طے ہیں، جن میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور لبنان کے درمیان تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوگی۔

لبنانی وزیر داخلہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔