حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان میں نہر کا پانی نوجوان کی زندگی نگل گیا، 15 سالہ زکریا جاں بحق Home / پاکستان /

مردان میں نہر کا پانی نوجوان کی زندگی نگل گیا، 15 سالہ زکریا جاں بحق

ایڈیٹر - 13/09/2026
مردان میں نہر کا پانی نوجوان کی زندگی نگل گیا، 15 سالہ زکریا جاں بحق

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): ہاتھیان جھاڑوں کے علاقے میں نہر میں نہاتے ہوئے 15 سالہ نوجوان زکریا ولد عبیداللہ گہرے پانی میں ڈوب گیا اور جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم اور ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جہاں اہلکاروں نے نوجوان کو نہر سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی حالت بحال کرنے کے لیے سی پی آر بھی کیا، تاہم اس کی حالت میں بہتری نہ آسکی اور اسے مزید طبی امداد کے لیے آر ایچ سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زکریا ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا، جس کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔