حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چارسدہ، نستہ، معمولی تنازع پر فریقین کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے مولانا مامون الرشید جاں بحق، متعدد زخمی ۔ Home / پاکستان /

چارسدہ، نستہ، معمولی تنازع پر فریقین کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے مولانا مامون الرشید جاں بحق، متعدد زخمی ۔

ایڈیٹر - 13/09/2026
چارسدہ، نستہ، معمولی تنازع پر فریقین کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے مولانا مامون الرشید جاں بحق، متعدد  زخمی ۔

چارسدہ: ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نماز فجر کے فوراً بعد پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر معمولی تکرار کے نتیجے میں ہوئی، تاہم واقعے کی اصل وجہ اور فریقین کے درمیان تنازع کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جبکہ مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔