حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پنشنرز کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف ،ہر چھ 6 ماہ کے بعد تصدیق لازمی قرار Home / پاکستان /

پنشنرز کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف ،ہر چھ 6 ماہ کے بعد تصدیق لازمی قرار

ایڈیٹر - 09/09/2026
پنشنرز کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف ،ہر چھ  6 ماہ کے بعد تصدیق لازمی قرار

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک) : وزارتِ خزانہ نے پنشن کی ادائیگی اور تصدیق کا نظام ڈیجیٹل بنانے کے لیے نئے قواعد نافذ کردیئے ہیں، جن کے تحت اب پنشنرز کو ہر 6 ماہ بعد نادرا کے ذریعے اپنی شناخت کی ڈیجیٹل تصدیق کرانا ہوگی۔

نئے ضوابط کے مطابق پنشن کی تصدیق کے لیے رائج روایتی کاغذی طریقہ کار ختم کردیا گیا ہے، جبکہ پنشن کی رقم براہِ راست متعلقہ پنشنر کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پنشنرز اپنی تصدیق نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ یا مجاز نادرا مراکز کے ذریعے مکمل کرسکیں گے۔ نئے نظام کے تحت مارچ اور ستمبر میں لازمی تصدیق کا سابقہ شیڈول بھی ختم کردیا گیا ہے۔

نئے قواعد میں بینکوں کو بھی پنشنرز سے الگ بائیومیٹرک تصدیق یا زندگی کا سرٹیفکیٹ طلب کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محض ڈیجیٹل تصدیق نہ ہونے کی بنیاد پر پنشن اکاؤنٹ کو غیر فعال بھی نہیں کیا جائے گا۔

تاہم اگر کسی پنشنر کی مسلسل 6 ماہ تک ڈیجیٹل تصدیق مکمل نہ ہوسکی تو اس کی پنشن کی منتقلی عارضی طور پر روک دی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق تصدیق کا عمل مکمل ہوتے ہی پنشن کی ادائیگی دوبارہ بحال کردی جائے گی، جس سے پنشنرز کو اپنی رقم کے حصول میں مستقل رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔