حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈگری کالج دیر میں 30 اسامیاں ایک دہائی سے خالی، طلبہ کو تعلیمی مشکلات کا سامنا Home / پاکستان /

ڈگری کالج دیر میں 30 اسامیاں ایک دہائی سے خالی، طلبہ کو تعلیمی مشکلات کا سامنا

ایڈیٹر - 08/09/2026
ڈگری کالج دیر میں 30 اسامیاں ایک دہائی سے خالی، طلبہ کو تعلیمی مشکلات کا سامنا

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): ضلع دیر بالا کے ڈگری کالج دیر میں تدریسی عملے کی 30 اسامیاں گزشتہ 10 سال سے خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث طلبہ کو مختلف مضامین کی تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کالج میں طلبہ کی تعداد میں اضافے کے مقابلے میں تدریسی و تعلیمی سہولیات ناکافی ہیں، جبکہ کلاس رومز کی محدود گنجائش بھی تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ اس صورتحال کے باعث طلبہ کو نہ صرف تدریسی مسائل درپیش ہیں بلکہ ان کا قیمتی تعلیمی وقت بھی متاثر ہو رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے خالی پڑی اسامیوں کے باعث طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں، جس کا براہِ راست اثر ان کے تعلیمی مستقبل پر پڑ سکتا ہے۔

طلبہ اور مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈگری کالج دیر میں خالی 30 اسامیوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں، کلاس رومز کی کمی دور کی جائے اور طلبہ کو معیاری تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انہیں بہتر تعلیمی ماحول میسر آسکے۔