حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، فوت یا معذور سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں پر ملازمت کی پابندی ختم۔ Home / پاکستان /

خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، فوت یا معذور سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں پر ملازمت کی پابندی ختم۔

ایڈیٹر - 06/09/2026
خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، فوت یا معذور سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں پر ملازمت کی پابندی ختم۔

پشاور: حکومتِ خیبر پختونخوا نے ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے دورانِ ملازمت فوت یا معذور ہونے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کی بھرتی کے کوٹے سے متعلق پالیسی میں انتہائی اہم تبدیلی کر دی ہے۔ صوبائی حکومت نے ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں پر کوٹے کے تحت سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عائد پرانی تمام تر پابندیاں مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے انہیں ملازمت کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومتِ خیبر پختونخوا نے فوت شدہ یا معذور سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کو کوٹے کے تحت سرکاری ملازمت کا حقدار تسلیم کرتے ہوئے اس حوالے سے جاری کردہ تمام سابقہ ہدایات اور مراسلے واپس لے لیے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سال 2020 اور 2023 میں جاری کیے گئے وہ تمام سابقہ مراسلے منسوخ کر دیے گئے ہیں جن کے تحت سابقہ قوانین میں شادی شدہ بیٹی کے لیے شوہر سے علیحدگی یا شدید مالی انحصار جیسی انتہائی سخت شرائط عائد تھیں۔

یہ اہم فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 17 مارچ 2025 کے حکم کی روشنی اور محکمہ قانون کی قانونی رائے کے بعد کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اب شادی شدہ خاتون کو ملازمت دینے کے لیے شوہر سے علیحدگی کی شرط کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس اہلیت کا انحصار اب کسی مالی انحصار یا ازدواجی حیثیت پر نہیں ہوگا۔ محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے نوٹیفکیشن میں اس بات کا بھی تعین کیا ہے کہ 26 ستمبر 2024 سے پہلے کے پیش آنے والے واقعات سے متعلق تمام زیرِ التوا کیسز کو موجودہ قانون و قواعد کے مطابق ہی نمٹایا جائے گا۔ اس فیصلے کی باضابطہ اطلاع تمام متعلقہ صوبائی مہمکوں، ڈائریکٹوریٹس اور ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔