حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لکی مروت میں ایک ہی روز 2 لاشیں برآمد، دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کا انکشاف Home / پاکستان /

لکی مروت میں ایک ہی روز 2 لاشیں برآمد، دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کا انکشاف

ایڈیٹر - 31/08/2026
لکی مروت میں ایک ہی روز 2 لاشیں برآمد، دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کا انکشاف

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): ضلع کے مختلف علاقوں سے ایک ہی روز 2 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ لکی سٹی کی حدود میں پیش آیا، جہاں کرم پل کے قریب جنگلات سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

دوسری لاش تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں منگلہ کے قریب زیر تعمیر پل کے نیچے سے ملی۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس کی ٹیمیں دونوں مقامات پر پہنچیں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کی عمریں تقریباً 24 سے 30 سال کے درمیان ہیں، تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت، قتل کے محرکات اور واقعات میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

ایک ہی دن ضلع کے مختلف علاقوں سے 2 لاشیں ملنے اور دونوں افراد کے فائرنگ سے قتل کیے جانے کے ابتدائی انکشاف پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔