حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگیا Home / پاکستان /

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگیا

ایڈیٹر - 31/08/2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگیا

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک ): ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1,800 روپے گھٹ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1 تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4,436 ڈالر کا ہوگیا۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔