حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فلک سر ریسکیو آپریشن کا آغاز؛ کوہ پیما سید علی شاہ کی میت کی واپسی کے لیے ٹیم روانہ Home / پاکستان /

فلک سر ریسکیو آپریشن کا آغاز؛ کوہ پیما سید علی شاہ کی میت کی واپسی کے لیے ٹیم روانہ

ایڈیٹر - 31/08/2026
فلک سر ریسکیو آپریشن کا آغاز؛ کوہ پیما سید علی شاہ کی میت کی واپسی کے لیے ٹیم روانہ

فلک سر پر کوہ پیما سید علی شاہ کے جسدِ خاکی کی واپسی کے لیے ریسکیو آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں ہیلی کاپٹر نے تین ٹرپس کے ذریعے ریسکیو ٹیم کے تمام ارکان کو فلک سر بیس کیمپ تک پہنچایا، جہاں سے ٹیم اب کیمپ ون کی جانب روانہ ہو چکی ہے۔

منصوبے کے مطابق ٹیم کو کیمپ ٹو تک پہنچنے میں تقریباً تین روز لگیں گے، جبکہ پہاڑ پر موجود جسدِ خاکی تک رسائی میں مزید ایک دن درکار ہوگا۔ واپسی کا سفر بھی تقریباً سات روز پر محیط ہوگا۔ اس دوران ٹیم کے درمیان رابطہ برقرار رکھنے کے لیے جدید وائرلیس سسٹم کا انتظام کیا گیا ہے۔ جسدِ خاکی کو بحفاظت نیچے لانے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ سے کانجو منتقل کیا جائے گا۔

یہ ریسکیو آپریشن 6 بریگیڈ کے بریگیڈیئر عامر احمد کی مجموعی نگرانی میں کیا جا رہا ہے، جبکہ ضلع سوات انتظامیہ تمام ضروری انتظامات کو دیکھ رہی ہے۔ آپریشن کا تقریباً 95 فیصد حصہ پیدل مکمل کیا جائے گا، تاہم اگر ہیلی کاپٹر کی معاونت حاصل رہی تو سفر کا دورانیہ تین روز تک کم ہو سکتا ہے۔