حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 500 سے زائد ہلاکتیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی ہم منصب کو فون،متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی کھیپ روانہ Home / پاکستان /

نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 500 سے زائد ہلاکتیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی ہم منصب کو فون،متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی کھیپ روانہ

ایڈیٹر - 29/08/2026
نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 500 سے زائد ہلاکتیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی ہم منصب کو فون،متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی کھیپ روانہ

اسلام آباد ( حسبان میڈیا): پاکستان نے نیپال میں آنے والے تباہ کن فلیش فلڈز (اچانک سیلاب) اور بڑے پیمانے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مچنے والی تباہی کے بعد ہنگامی امدادی سامان اور تعاون کی پیشکش کی ہے۔ نیپال میں اس قدرتی آفت کے باعث اب تک 500 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں لاپتہ ہو چکے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے نیپال میں قیمتی جانی و مالی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے نیپالی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے نیپالی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب سے نیپال میں جاری ریسکیو اور بحالی کے آپریشنز میں معاونت کے لیے ہنگامی امدادی سامان فوری طور پر روانہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہمالیائی خطے کے متعدد اضلاع اس وقت شدید سیلاب کی زد میں ہیں، جہاں امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں جبکہ مزید بارشوں اور سیلاب کے خطرات برقرار ہیں۔