حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور: خیبر سے بازیاب کرائی گئی فرانسیسی خاتون بچوں سمیت اپنے ملک منتقل Home / پاکستان /

پشاور: خیبر سے بازیاب کرائی گئی فرانسیسی خاتون بچوں سمیت اپنے ملک منتقل

ایڈیٹر - 29/08/2026
پشاور: خیبر سے بازیاب کرائی گئی فرانسیسی خاتون بچوں سمیت اپنے ملک منتقل

پشاور: خیبر سے بازیاب کرائی گئی فرانسیسی خاتون بچوں سمیت اپنے ملک منتقل

پشاور ( حسبان میڈیا): ضلع خیبر سے چند ماہ قبل سیکیورٹی آپریشن کے دوران بازیاب کرائی جانے والی فرانسیسی فیملی کو تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد کامیابی کے ساتھ ان کے اپنے ملک فرانس منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پولیس نے چند ماہ قبل انٹیلیجنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع خیبر کے علاقے میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا، جہاں سے ایک فرانسیسی خاتون کو ان کے بچوں سمیت بازیاب کرایا گیا تھا۔ کامیاب آپریشن کے بعد غیر ملکی فیملی کو فوری طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا، جبکہ اس کے شوہر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

حسبان میڈیا کے نمائندے کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس کیس میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر اٹھائے گئے۔ پولیس رپورٹ کی فراہمی سمیت دیگر اہم قانونی سفارتی تقاضے مکمل کیے جانے کے بعد، گزشتہ روز متاثرہ فرانسیسی خاندان کو نجی ایئرلائن کے ذریعے بحفاظت فرانس روانہ کر دیا گیا ہے۔