حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت Home / پاکستان /

پاکستان کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

ایڈیٹر - 22/06/2025
پاکستان کی ایران  پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی حملے اسرائیلی حملوں کا تسلسل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پرگہری تشویش ہے، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بیمثال اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات ڈالے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے، تنازع کو فوری ختم کیا جانا ضروری ہے، تمام فریقین بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری کریں۔