حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے گھٹ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 35 ڈالر سستا ہوکر 4605 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔