حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پمز اسپتال سانحے پر سعودی عرب کا گہرے دکھ کا اظہار؛ پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان Home / پاکستان /

پمز اسپتال سانحے پر سعودی عرب کا گہرے دکھ کا اظہار؛ پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان

ایڈیٹر - 27/08/2026
پمز اسپتال سانحے پر سعودی عرب کا گہرے دکھ کا اظہار؛ پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان

پمز اسپتال سانحہ: سعودی عرب کا حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت، آگ لگنے کی ہولناک وجوہات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (حسبان میڈیا): اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں لگنے والی ہولناک آگ پر برادر ملک سعودی عرب کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پمز اسپتال میں معصوم نومولود بچوں کی ناگہانی ہلاکت پر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ بیان میں واضع کیا گیا کہ سعودی عرب اس مشکل ترین گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور برادر ملک پاکستان کے لیے مستقل امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب، ریسکیو اور اسپتال ذرائع نے واقعے کی دلخراش تفصیلات اور آگ لگنے کی بنیادی وجہ سے پردہ اٹھایا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، بدھ کی صبح تقریباً 6 بج کر 45 منٹ پر نرسری وارڈ میں نصب ایئر کنڈیشنر (AC) کا کمپریسر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں سیکنڈوں میں شدید آگ پھیل گئی۔ اسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ جس وقت یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا، نرسری میں کل 15 نومولود بچے موجود تھے۔

وارڈ میں موجود ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر نے انتہائی مخدوش حالات میں اپنی جان پر کھیل کر صرف ایک بچے کو بحفاظت باہر نکالا، تاہم آگ کی شدت اور دھوئیں کے باعث باقی 14 معصوم بچے جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اس المناک واقعے نے جہاں ملک بھر کو سوگوار کر دیا ہے، وہی اب عالمی سطح پر بھی پاکستان سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اور حکام کی جانب سے اسپتالوں میں الیکٹریکل اور فائر سیفٹی کے انتظامات پر کڑے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔