دیر :: دیر لوئر میں ریسکیو 1122 کو جدید ڈرون فراہم کر دیا گیا، جس کے استعمال کے حوالے سے دریائے پنجکوڑہ کے کنارے رباط میں عملی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق میں دیر لوئر، دیر اپر اور چترال کی واٹر ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔ اہلکاروں کو فضائی نگرانی، مشکل مقامات پر پھنسے افراد کی نشاندہی اور ریسکیو ٹیموں کی رہنمائی سمیت ڈرون کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کی تربیت دی گئی، جبکہ وزنی سامان اٹھانے والے ڈرون کی کامیاب آزمائش بھی کی گئی۔