حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نو مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور Home / پاکستان /

نو مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

ایڈیٹر - 22/06/2025
نو مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان میں درج 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے گزشتہ روز دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین کو بری کردیا ہے۔