حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات اور شانگلہ کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا تاریخی میگا منصوبہ Home / پاکستان /

سوات اور شانگلہ کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا تاریخی میگا منصوبہ

ایڈیٹر - 25/08/2026
سوات اور شانگلہ کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا تاریخی میگا منصوبہ

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی مسلسل اور انتھک کوششیں رنگ لے آئیں، خیبر پختونخوا کی ترقی، تجارت اور سیاحت کے لیے ایک عظیم الشان منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

48 کلومیٹر طویل خوازہ خیلہ-بشام ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے 116.6 ارب روپے کی خطیر رقم منظور کر لی گئی ہے۔ یہ منصوبہ سوات، شانگلہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیے معاشی انقلاب، روزگار اور سیاحت کا نیا دور ثابت ہوگا۔سوات اور شانگلہ کی قدرتی وادیوں، جھیلوں اور دلکش سیاحتی مقامات تک ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی رسائی انتہائی آسان اور محفوظ ہو جائے گی۔ سیاحوں کی آمد سے مقامی ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹ، اور چھوٹے کاروباروں کو نیا جیون ملے گا۔ علاقے کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے ذرائع پیدا ہوں گے۔یہ شاہراہ سوات اور شانگلہ کو قراقرم ہائی وے اور شاہراہِ ریشم سے جوڑ کر تجارتی سرگرمیوں کو بے پناہ تقویت دے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام کا یہ قدام علاقے کی تقدیر بدلنے اور اسے عالمی سیاحتی مرکز بنانے کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔