حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ Home / پاکستان /

پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

ایڈیٹر - 25/08/2026
پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 25 اگست سے نافذ ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 25 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد نئی قیمتیں مقررہ مدت تک نافذ رہیں گی۔ دوسری جانب معمول کی اشیائے ضروریہ اور سفری اخراجات پہلے ہی بڑھنے کے باعث عوام پر معمولی اضافہ بھی اضافی مالی دباؤ کا سبب بن سکتا ہے۔