باجوڑ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کاپولیس سہولت مرکزکا اچانک دورہ۔ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور تعینات اہلکاروں کو عوام الناس کی طرف سے کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دینے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذولفقار حمید کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی قیادت میں عوام الناس کی آسانی کیلئے تمام بنیادی سہولیات“ پولیس سہولت مرکز”کی شکل میں ایک چھت تلے پہلے ہی متعارف کرایا گیا ہے جہاں پر عوام الناس کو پولیس کلیرنس، کریکٹر، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر کئی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے سہولت مرکز کا اچانک دورہِ کیا جہاں پر انہوں نے سہولت مرکز کیلئے درکار تمام بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ AC، واٹر کولر اور لاؤڈ سپیکر کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سہولت مرکز کے زمداران کو ایک ہفتے کے اندر اندر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو اور وہ بہتر ماحول میں سہولیات سے فائدہ اٹھا سکے۔واضح رہے کہ پولیس سہولت مرکز میں پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، ٹیننٹ رجسٹریشن اور دیگر کئی عوامی سہولیات عوام الناس کو ایک چھت تلے فراہم کی جا رہی ہے جس سے اب عوام الناس کیلئے آسانی اور وقت کی بچت کیساتھ ساتھ انہیں اب مختلف دفتر کے چکروں سے بھی چھٹکارا مل گیا ہے