حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ صوبائی قیادت کی کال پر باجوڑ پریس کلب میں ملازمین کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ، Home / پاکستان /

باجوڑ۔ صوبائی قیادت کی کال پر باجوڑ پریس کلب میں ملازمین کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ،

ایڈیٹر - 19/06/2025
باجوڑ۔ صوبائی قیادت کی کال پر باجوڑ پریس کلب میں ملازمین کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ،

باجوڑ۔ صوبائی قیادت کی کال پر باجوڑ پریس کلب میں ملازمین کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ، آگیگا میں شامل تنظیموں سے منسلک سینکڑوں ملازمین نے صوبائی حکومت کے بجٹ کو مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے سرکاری ملازمین کی تنظیم آگیگا کے زیر اہتمام بجٹ کے خلاف باجوڑ پریس کلب میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد، احتجاج مظاہرے سے محمد حکیم، عمران ارمان، خیال محمد، جاوید، ضیاء الدین، عمر خطا ب، تاثیر جان، صدر سید محمد، محکمہ صحت کے صلاح الدین، اے ٹی اے کے جنرل سیکرٹری صلاح الدین سمیت درجنوں افراد نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ  وفاقی بجٹ کے مطابق صوبہ میں بھی 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس، صوبائی کابینہ سے منظور شدہ اپ گریڈیشن کے نفاذ اور ظالمانہ پنشن اصلاحات کے خاتمہ تک صوبائی آگیگا کی حکمت عملی کے مطابق احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج صوبہ بھر میں ضلعی پریس کلبز کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں 23 جون 2025 کی اسی جذبہ کے ساتھ پشاور میں دھرنے دیں گے۔