حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سرکاری سکیم: 88 ہزار 700 عازمینِ حج کی پہلی قسط جمع، لانگ حج پیکج کی ساڑھے 18 ہزار نشستیں باقی Home / پاکستان /

سرکاری سکیم: 88 ہزار 700 عازمینِ حج کی پہلی قسط جمع، لانگ حج پیکج کی ساڑھے 18 ہزار نشستیں باقی

ایڈیٹر - 23/08/2026
سرکاری سکیم: 88 ہزار 700 عازمینِ حج کی پہلی قسط جمع، لانگ حج پیکج کی ساڑھے 18 ہزار نشستیں باقی

ملک میں سرکاری سکیم کے تحت 88 ہزار 700 عازمینِ حج نے پہلی قسط جمع کروا دی ہے، جبکہ لانگ حج پیکج کے تحت اب صرف ساڑھے 18 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پنجاب سے 46 ہزار 400، سندھ سے 23 ہزار 500، خیبر پختونخوا سے 11 ہزار 300، اسلام آباد سے 3,933، بلوچستان سے 2,555، گلگت بلتستان سے 677 اور آزاد کشمیر سے 362 عازمینِ حج نے پہلی قسط جمع کروائی ہے۔

ترجمان نیشنل آئی ٹی بورڈ کے مطابق حج پورٹل پر آن لائن ادائیگی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے اور محض 3 دنوں کے اندر حج واجبات کی پہلی قسط کی مد میں 55 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں ہوئی ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں آن لائن ادائیگی کا تناسب 72 فیصد رہا۔

وزارتِ مذہبی امور نے حج کے خواہش مند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مندرج حج پورٹل پر اپنے کوائف اور ادائیگی کا عمل جلد از جلد مکمل کریں۔