حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فیصل آباد میں لرزہ خیز واقعہ، دادا نے 2 کم سن پوتوں کو مبینہ طور پر قتل کردیا Home / پاکستان /

فیصل آباد میں لرزہ خیز واقعہ، دادا نے 2 کم سن پوتوں کو مبینہ طور پر قتل کردیا

ایڈیٹر - 23/08/2026
فیصل آباد میں لرزہ خیز واقعہ، دادا نے 2 کم سن پوتوں کو مبینہ طور پر قتل کردیا

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): فیصل آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعے نے علاقے میں خوف و غم کی فضا پیدا کردی، جہاں 60 سالہ شخص نے مبینہ طور پر بات نہ ماننے پر اپنے 2 کم سن پوتوں پر ٹوکے سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 5 سالہ نبیل اور 7 سالہ عدیل شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہوسکے۔ بچوں کو بچانے کی کوشش کرنے والی ان کی والدہ اور دادی بھی ملزم کے حملے میں زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مبینہ ملزم کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کا والد بیرون ملک مقیم ہے اور دبئی میں درزی کا کام کرتا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی شروع کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل وجوہات تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔