حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کو محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد شفیع جان اب اطلاعات کے ساتھ ساتھ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔
اس فیصلے کے بعد شفیع جان خیبرپختونخوا کابینہ کے ان وزرا میں شامل ہوگئے ہیں جن کے پاس بیک وقت 2 محکموں کے قلمدان ہیں۔ ان سے قبل مینا خان آفریدی بھی صوبائی کابینہ میں 2 محکموں کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔
حکومت کے اس فیصلے کو صوبائی سطح پر محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارکردگی اور حکومتی ترجیحات کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔