باجوڑ۔ تھانہ سالارزئی پولیس/تفتیشی ٹیم کی کامیاب تفتیش۔ معزز عدالت کا بڑا فیصلہ۔ بیوی کے قتل میں ملوث ملزم خان اللہ کو عمر قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔
باجوڑ۔ تفصیلات کے مطابق ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کی سربراہی میں تھانہ سالارزئی تفتیشی ٹیم نے OII بخت زمان کی قیادت میں کامیاب تفتیش کرکے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم خان اللہ سکنہ بنگڑ سالارزئی کو منطقی انجام تک پہنچا دیا۔ ضلعی پولیس کی بہترین تفتیش کی بدولت معزز عدالت باجوڑ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم مذکورہ کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سناکر مقتولہ کی لواحقین کو انصاف فراہم کیاگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی تفتیشی سٹاف کے افسران کو بہترین تفتیش اور ملزم کو منطقی انجام تک پہنچانے پر شاباش دی اور انہیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔