حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عید میلاد النبی ﷺ پر بڑی خوشخبری، 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان Home / پاکستان /

عید میلاد النبی ﷺ پر بڑی خوشخبری، 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ایڈیٹر - 21/08/2026
عید میلاد النبی ﷺ پر بڑی خوشخبری، 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست 2026 بروز بدھ کو عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سرکاری تعطیل ہوگی۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کیا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں سرکاری دفاتر اور متعلقہ ادارے مذکورہ روز بند رہیں گے۔

عید میلاد النبی ﷺ ہر سال حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے، جبکہ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی محافل، میلاد اور دیگر مذہبی اجتماعات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔