حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے بڑی خوشخبری Home / پاکستان /

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے بڑی خوشخبری

ایڈیٹر - 20/08/2026
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے بڑی خوشخبری

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے بڑی خوشخبری

ایسے پاکستانی شہری اور ان کے خاندان، جن کے شناختی کارڈز اس بنا پر بلاک کیے گئے تھے کہ خاندان کے کسی فرد نے بیرونِ ملک یورپی ممالک میں شہریت حاصل کرتے وقت خود کو افغانستان کا شہری ظاہر کیا تھا، ان کے حوالے سے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے دیگر افراد کے شناختی کارڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب صرف وہ درخواست گزار جس نے بیرونِ ملک اپنے آپ کو افغان شہری ظاہر کیا تھا، اس کا شناختی کارڈ بلاک رہے گا، جبکہ اس کے خاندان کے دیگر افراد کو اس فیصلے کی سزا نہیں دی جائے گی۔

اس فیصلے سے ان خاندانوں میں پائی جانے والی شدید پریشانی اور بے یقینی کا خاتمہ ہوگا، جو گزشتہ عرصے سے شناختی کارڈز بلاک ہونے کے باعث مختلف مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نئی پالیسی کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

متاثرہ خاندانوں کے لیے یہ ایک بڑی اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔