حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان کی اسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس۔سپریم کورٹ Home / پاکستان /

عمران خان کی اسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس۔سپریم کورٹ

ایڈیٹر - 20/08/2026
عمران خان کی اسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس۔سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواست اعتراض عائد کر کے واپس کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے حکومت کی نظرثانی درخواست پر پیپر بُکس (کاغذی دستاویزات) مکمل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار کے اعتراضات کو دور کرنے کے بعد اس نظرثانی درخواست کو دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف یہ نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے دو روز قبل بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم اس فیصلے کے باوجود انہیں تاحال اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔