حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان کی امریکا سے 10 ارب ڈالرز ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فسیلٹی کی درخواست۔ Home / پاکستان /

پاکستان کی امریکا سے 10 ارب ڈالرز ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فسیلٹی کی درخواست۔

ایڈیٹر - 20/08/2026
پاکستان کی امریکا سے 10 ارب ڈالرز ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فسیلٹی کی درخواست۔

پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی "ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فسیلٹی" (Exchange Stabilization Facility) کی باضابطہ درخواست کر دی ہے، جس کی وزارتِ خزانہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے پاس پاکستان کی یہ درخواست موجود ہے اور ستمبر تک اس معاملے پر امریکا کی جانب سے پیشرفت کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان امریکا سے لیے گئے دوطرفہ قرضوں کی واپسی کی مدت کو 10 سال تک بڑھانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دوطرفہ قرضوں کی مدتِ ادائیگی 10 سال تک لے جانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی حکام کی امریکی ایگزیم بینک (Ex-Im Bank)، یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (DFC) اور دیگر امریکی مالیاتی اداروں کے ساتھ بھی اہم بات چیت مسلسل جاری ہے۔