حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
یومِ آزادی کی مناسبت سے شہریوں کے ساتھ نیا آن لائن فراڈ سامنے آ گیا۔ Home / پاکستان /

یومِ آزادی کی مناسبت سے شہریوں کے ساتھ نیا آن لائن فراڈ سامنے آ گیا۔

ایڈیٹر - 19/08/2026
یومِ آزادی کی مناسبت سے شہریوں کے ساتھ نیا آن لائن فراڈ سامنے آ گیا۔

پاکستان میں یومِ آزادی کی مناسبت سے شہریوں کو دھوکہ دینے کے لیے ایک نیا آن لائن فراڈ سامنے آیا ہے، جس میں ایس ایم ایس اور واٹس ایپ (WhatsApp) کے ذریعے 13,000 روپے نقد انعامی رقم کا جھوٹا لالچ دیا جا رہا ہے۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے شہریوں کی حفاظت کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ سائبر کرائم سے متعلق ان جعلی پیغامات میں خطرناک لنکس شامل کیے گئے ہیں۔ ان لنکس پر کلک کرنے یا ڈیٹا درج کرنے سے صارفین کے حساس ذاتی و مالیاتی معلومات کی چوری اور مالی نقصان کا شدید خطرہ ہے۔

قومی سائبر ٹیم نے شہریوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں، نہ ہی ایسے پیغامات کا جواب دیں یا انہیں آگے بھیجیں۔ ایسے کسی بھی میسج کو فوراً ڈیلیٹ کریں، بھیجنے والے نمبر کو بلاک اور رپورٹ کریں۔

نیشنل سائبر ٹیم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک لنک یا یو آر ایل (URL) کو کھولنے سے پہلے اسے آفیشل پورٹل فش ریڈار کے ذریعے لازمی چیک اور تصدیق کر لیں۔