پشاور کے نواحی علاقے چارپریزہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی اور آئے روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ کر سردریاپ کے مقام پر دریا میں چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے بروقت اور انتہائی پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ڈوبنے سے بچا لیا اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ چارپریزہ کی رہائشی خاتون نے زندگی سے تنگ آ کر سنگین اقدام اٹھایا۔ موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف خاتون کی جان بچائی بلکہ ان کا ابتدائی بیان قلمبند کیا۔ ضروری قانونی و طبی کارروائی کے بعد خاتون کو جانے کی اجازت دے دی گئی، جبکہ دوسری جانب پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔